نوازشریف کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات،خوشدامن کے انتقال پر تعزیت

Nov 21, 2023 | 16:36:PM
نوازشریف کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات،خوشدامن کے انتقال پر تعزیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن کے انتقال کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،ملاقات میں انتخابی اتحاد اور دیگر سیاسی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ تھے جبکہ شہباز شریف اور مریم نواز بھی نواز شریف کےسا تھ موجود تھے۔ 

ذرائع کے مطابق  نوازشریف نے فضل الرحمان کو ایک بار پھر امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
 یہ بھی پڑھیں:  زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوف میں مبتلا، گھروں سے باہر نکل آئے

ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  ہم حکومت میں بھی اکٹھے رہے ہیں ,گزشتہ ناجائز حکومت کے خلاف بھی ہم اکٹھے رہے ہیں ،میاں نواز شریف کو پاکستان اور ہمارے گھر آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں طے ہوا ہے کہ مستقبل میں اکٹھے چلے گے اور فیصلے مفاہمت کے ساتھ کرے گے، باقی پارٹیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات ویسے ہی رہے گے جیسے پہلے تھے،پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوئی جس کا فائدہ ہمیں اٹھانا چاہیے،سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی بجائے ملکر چلا جائے۔

مولا نا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو جواب دیتے  ہوئے کہا کہ  ہم نے پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی سخت رویہ نہیں اپنانا ،ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھا تعلق نہ بنا تو ان کے خلاف نہیں جائے گے ،ہماری سیاست بچوں کے حوالے نہیں ہونی چائیے۔