پولیس میں سیاسی مداخلت ، عمران حملہ کیس، سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Nov 21, 2022 | 22:54:PM
پنجاب پولیس، سیاسی مداخلت، قاتلانہ حملے، سپریم کورٹ، مقرر،
کیپشن: سپریم کورٹ آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت اور چیئرمین تحریک انصاف پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں مقرر کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی تشکیل نو کردی گئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ23 نومبر کو سماعت کرے گا،جس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی،بنچ میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔
عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے،درخواست گزار نے پولیس تبادلوں میں سیاسی مداخلت کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے ،گزشتہ سماعت پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے تھے ،عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر 24گھنٹے میں درج کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، والدین نے اپنے ہی 3 سگے بھائیوں کو قتل کرنیوالے بیٹے کو معاف کردیا