پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری،سٹیج تیار ،پنڈال کو سجا دیاگیا

Nov 21, 2020 | 22:29:PM
پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری،سٹیج تیار ،پنڈال کو سجا دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاورمیں پی ڈی ایم کی پنڈال سجانے کیلئے تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں،انصارالاسلام کے رضاکاروں نے سیکورٹی سنبھال لی،جلسہ کیلئے ٹریفک کامتبادل روٹ پلان جاری کردیاگیا،ایک روزقبل ہی کارکنوں کی بڑی تعدادجلسہ گاہ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاورمیں انتظامیہ نے پی ڈی ایم کوتوجلسے کی اجازت نہیں دی لیکن کبوترچوک میں میدان سج گیا،جلسہ گاہ میں پچاس ہزارکرسیاں لگائی جائیں گی،آٹھ فٹ اونچا،32فٹ چوڑا اور120 فٹ لمباسٹیج تیارکرلیاگیا،جلسہ گاہ میں کنٹینر پہنچادیئے گئے،لاؤڈ سپیکر اور ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب مکمل ہوگئی، اپوزیشن کے پاور شو میں ڈی جے بٹ کارکنوں کالہوگرمائیں گے۔
سیاسی جماعتوں کے کارکن ابھی سے جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں جنہوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے جھنڈے اوربینرزلگاکرپنڈال کوسجادیا ہے،پیپلزپارٹی نے جیالوں کاجوش بڑھانے کیلئے رنگ روڈپر مشعل بردارریلی نکالی،اس موقع پرآتشبازی کامظاہرہ بھی کیاگیا،جلسے کیلئے انصارالاسلام کے رضاکاروں نے سیکورٹی سنبھال لی،انتظامیہ نے کسی قسم کی سیکورٹی فراہم نہیں کی تھی تاہم24نیوزکی نشاندہی کے بعدپولیس اہلکارجلسہ گاہ پہنچ گئے۔
دوسری جانب جلسہ کے دوران ٹریفک کیلئے متبادل روٹ پلان جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق رنگ روڈپرجانیوالی گاڑیاں جی ٹی روڈاستعمال کرسکیں گی،روٹس کلیئر کرانے کیلئے تقریباً ایک ہزارافسراوراہلکارڈیوٹی دیں گے جبکہ54رائیڈرزسکواڈ،16موبائل سکواڈاور16فورک لفٹرزموجودہونگے۔