نئے چیلنجز اور نئی ذمہ داریاں ملیں،مایوس نہیں کریں گے،بابراعظم

Nov 21, 2020 | 10:08:AM
نئے چیلنجز اور نئی ذمہ داریاں ملیں،مایوس نہیں کریں گے،بابراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اب مجھ پر نئے چیلنجز اور نئی ذمہ داریاں آئی ہیں، ہر جگہ پریشر ہوتا ہے اور پریشر میں کھیلنے کامزہ بھی آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ میں پریشر کو انجوائے کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے اچھا کھیلوں، نیوزی لینڈ کے خلاف کافی اچھی کرکٹ کھیلے ہیں، دورے کے موقع پر کوشش ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی شروعات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو کافی سیکھنے کو ملتا ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے لئے کھلاڑی پرجوش ہیں، چیلنجز آتے رہتے ہیں انہیں فیس کرنا پڑتا ہے، ہماری ٹیم ہی ایک گروپ ہے، کافی ینگ اور اچھے لڑکے ہیں۔

 
 انہوں نے مزید بتایا کہ ہم سب ایک دوسری کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں، میرے خیال میں ہماری ٹیم بیسٹ ہے، اچھاکھیلیں گے، کھلاڑی پر اعتماد ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا ریکارڈ ہے، جب بھی باہر جاتے ہیں تو چیلنجز ہوتے ہیں، ہماری ٹیم پر اعتماد ہے اچھا پرفارم کرتی آرہی ہے۔

کپتان نے کہا ہماری ٹیم کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں اچھی رہی ہیں، کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، سیریز جیتے کے لیے پراعتماد ہے، مجھے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی سپورٹ تھی، کھیلتے رہنے سے ہی بہتری آتی ہے، جس ٹیم کے ساتھ بھی کھیلیں چیلنجز ہوتے ہیں، ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، ہر ٹیم کا ٹارگٹ ہوتا ہےکہ ایسا اسکور کریں جس سےفائدہ ہو، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں سینچری کروں۔