دولہادلہن کا شیر کے ساتھ سنسنی خیز فوٹو شوٹ،ویڈیو وائرل

Mar 21, 2021 | 20:26:PM
 دولہادلہن کا شیر کے ساتھ سنسنی خیز فوٹو شوٹ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک پاکستانی دولہا دلہن نے اپنی شادی میں فوٹو شوٹ کروانے کیلئے شیر کے بچے کو کسی سجاوٹ کی چیز کی طرح استعمال کیا اور ایسا کرنے کیلئے انہوں نے جانور کو ڈرگس کی خوراک دی۔

تفصیلات کے مطابق کیا شیر کے بچے کو ایسی ڈرگس دی گئیں جس سے وہ ہوش میں نہ رہے ؟ اس طرح کے کمنٹس سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے بعد آرہے ہیں۔شادی کا یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جانوروں کے حق کیلئے لڑنے والی تنظیموں نے اس پورے معاملے کے خلاف آواز اٹھائی ۔
 فوٹو شوٹ کی یہ تصویریں انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ ایک فوٹوگرافی اسٹوڈیو ہے جو لاہور میں واقع ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کی ویڈیو اور تصویریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپل الگ۔الگ پوز میں تصویریں کھنچوا رہے ہیں اور ان کے درمیان شیر کا بچہ بیہوشی کی حالت میں پڑا ہوا ہے۔


ٹویٹر پر شیر کے بچے کی تصویریں دیکھ کر لوگ اس بات سے بھی حیران ہیں کہ کیسے کوئی شیر کے بچے کو بیہوش کرنے کیلئے ڈرگس دے سکتا ہے۔
 جے ایف کے انیمل ریسکیوئر اور شیلٹر نے بھی اس تصویر اور ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے پاکستان میں جنگلی جانوروں کو رکھنے سے متعلق حقائق بیان کئے اور بتایا فوٹو اسٹوڈیو میں وہ شیر کا بچہ ایک شخص کے ذریعے لایا گیا تھا جو اسٹوڈیو سے وابستہ لوگوں کا جاننے والا تھا۔ یہ صرف ایک اتفاق ہے کہ اس وقت وہ کپل بھی اسٹوڈیو میں موجود تھا جنہوں نے طے کیا کہ وہ کچھ تصویریں شیر کے بچے کے ساتھ بھی کھنچوائیں گے۔جے ایف کے تنظیم نے ایک انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں جنگلی جانور کو رکھنا غیر قانونی نہیں ہے۔ اگر اس جانور کو رکھنے کا لائسنس ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان میں لائسنس ملنے کے بعد آپ جانوروں کو ویسے رکھ سکتے ہیں جیسے آپ چاہتے ہیں۔