فضل الرحمان نے کرونا ویکسی نیشن سے متعلق غلط بیانی کی ،شبلی فراز

Mar 21, 2021 | 17:50:PM
 فضل الرحمان نے کرونا ویکسی نیشن سے متعلق غلط بیانی کی ،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرونا ایک حقیقت ہے۔ یہ درست نہیں وزیراعظم کو انجکشن لگنے کے بعد کرونا ہوا ، وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے تمام پاکستانی دعا گو ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا ،کرونا کسی میں تفریق کرتا ہے نہ ہی کسی سے رعایت ۔ گزشتہ 8 ماہ سے کرونا متاثرین کی شرح سب سے زیادہ ہے ، پورے ملک میں نظم و ضبط کیساتھ کرونا ویکسینیشن کی جا رہی ہے ۔ کرونا ویکسینیشن بہت اہم ہے ۔
 شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، فضل الرحمان نے کرونا ویکسی نیشن کے بارے غلط بیانی کی ۔آپ لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے ، گمراہ کرنا شیطان کا کام ہے ۔یہ سنجیدہ مسئلہ ہے ، کرونا سے متعلق گمراہ کن بیان دینا عوام کیلئے خطرناک ہے۔
پی ڈی ایم کا اتحاد ختم ہو چکا ہے۔اپوزیشن کہہ چکی ہے حکومت کو گرانا ہدف نہیں۔فضل الرحمان نے مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی کیلئے ملاقات کی ۔سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہو یا پیپلز پارٹی کوئی فرق نہیں پڑتا۔