پاکستانی روپیہ کمزور اور ڈالر تگڑا ہو گیا

Jun 21, 2021 | 12:46:PM
 پاکستانی روپیہ کمزور اور ڈالر تگڑا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹربینک میں ڈالر36 پیسے مہنگا ہوگیا ، جبکہ ڈالر 157 روپے سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 156.89 روپے سے بڑھ کر 157.25 روپے پر پہنچ گیا، ڈالر 156.19 روپے سے بڑھ کر 156.70 روپے پر پہنچ گیا ،فاریکس ڈیلرز کے مطابق جون 2021 میں اب تک ڈالر 3 روپے 80 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،21 روز میں ڈالر 153.45 روپے سے بڑھ کر 157.25 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔

بینکنگ ماہر اسد رضوی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل روپے کی قدر میں کمی متوقع تھی ، رواں مالی سال کے اختتام پر بیرونی ادائیگی پر ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے ، 30 جون 2020 کو مالی سال کے اختتام پر ڈالر 168.05 روپے پر بند ہوا تھا،30 جون 2020 کے بعد انٹربینک میں 152.90 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا ،اسد رضوی  نے مزید کہا ہے کہ  ڈالر 152.90 کی کم سطح سے اب تک 3 فیصد مہنگا ہوچکا ہے ۔