ن لیگ کو دھچکا: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

Jul 21, 2022 | 12:31:PM
مسلم لیگ نون،الیکشن کمیشن،پی ٹی آئی،وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب
کیپشن: الیکشن کمیشن نے 19 نو منتخب ارکان کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن پاکستان نے پی پی 7 کا نوٹیفکیشن روک لیا۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 7 کے علاوہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے 19 نو منتخب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے جبکہ پی پی 7 کا کیس لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک میں عام انتخابات کب ہوں گے ؟ حکومت کا بڑا اعلان

دوسری جانب سندھ کے دوسرے مرحلے کے ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کا کراچی ضمنی الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات بارشوں کے باعث ملتوی کئے گئے، چیف سیکرٹری سندھ نے مراسلہ میں کہا ہے کہ سندھ میں بائیس جولائی سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست کو ہوگا جبکہ این اے 245 کراچی کا ضمنی الیکشن 21 اگست کو ہوگا۔

 واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات سے خالی ہونے والی این اے 245 کی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول تھا۔