علی ظفر نے جاوید اختر کے گیتوں کو گا کر محفل میں رنگ جما دیا

Feb 21, 2023 | 12:47:PM
معروف بھارتی مصنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر نے لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹیول میں خصوصی شرکت کی تو ان کے اعزاز میں گلوکار علی ظفر نے ایک تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں ان ہی کے لکھے ہوئے گانوں سے محظوظ کیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی مصنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر نے لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹیول میں خصوصی شرکت کی تو ان کے اعزاز میں گلوکار علی ظفر نے ایک تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں ان ہی کے لکھے ہوئے گانوں سے محظوظ کیا۔

پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے جاوید اختر کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں پاکستانی فنکاروں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اس تقریب سے وائرل ہونے والے ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان علی ظفر  کی سُریلی آواز سے تقریب میں شریک جاوید اختر اور دیگر سامعین خوب لطف اندوز ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے علی ظفر نے 1984 میں ریلیز ہونے والی فلم مشعال سے کشور کمار کی آواز میں گایا ہوا گانا ’زندگی آ رہا ہوں میں‘ پر پرفارم کرکے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔

ورسٹائل گلوکار علی ظفر نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں انہوں نے جاوید اختر کے سامنے اپنی اہلیہ عائشہ فاضلی کے لئے 1994 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’1942 ایک لو اسٹوری‘ سے جاوید اختر کا لکھا ہوا اور کمار سانو کی آواز میں گایا ہوا مشہور زمانہ گانا ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘، پیش کیا۔

مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں علی ظفر نے لکھا کہ ’کاینات نے انہیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ لیجنڈری جاوید اختر کے سامنے ان کے ہی لکھے ہوئے اپنے پسندیدہ محبت کے گیتوں میں سے ایک اپنی محبت اور اہلیہ عائشہ فاضلی کے لئے گاسکے‘۔