اتحادی بھی تنگ،سب کو اعتماد میں لیکر میدان میں اتریں گے: آصف زرداری، فضل الرحمان ملاقات کا اعلامیہ 

Feb 21, 2022 | 19:37:PM
ڈیموکریٹک موومنٹ، سربراہ مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری، ملاقات شروع،
کیپشن: آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان ملاقات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی،ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق گفتگو ہوئی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہناتھا کہ نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے،مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ تنگ آگئے ہیں،سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے،اپوزیشن اس بار تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر میدان میں اترے گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ عوام کی نظریں اپوزیشن کی طرف ہے،حکومت کے اتحادی بھی حکومت سے تنگ آچکے ہیں، اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے، حکومتی اراکین بھی رابطوں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں بارے محکمہ تعلیم کا بڑا حکم ، طلبا کیلئے بری خبر۔۔!!