تمام حقائق اکٹھے کر کے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرینگے:شاہد خاقان عباسی

Aug 21, 2021 | 21:05:PM
 تمام حقائق اکٹھے کر کے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرینگے:شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ‏حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ، ان کی کرپشن اور نااہلی قوم کے سامنے لائیں گے۔‏تمام حقائق اکٹھے کر کے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق آج پی  ڈی ایم کی سٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں چھ جماعتیں شامل تھیں جس میں سے دو نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔  اجلاس میں کراچی جلسے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی اور طے کیا گیا کہ29 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم چاہتی ہے ملکی معاملات کو آئین کے مطابق چلایا جائے ، پی ڈی ایم ایک ایسا فورم ہے جو پاکستان میں آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔ اجلاس کا مقصد وہ سفارشات طے کرنا تھا جنہیں 28 اگست کو  سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا عوامی مشکلات میں کمی کیلئے راستہ دکھائیں گے،حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ، ان کی کرپشن اور نااہلی قوم کے سامنے لائیں گے،تمام حقائق اکٹھے کر کے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، پی ڈی ایم آئینی بالادستی کی بات ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا افغانستان پر پالیسی طے کرنے کیلئے پارلیمان میں بحث ہی واحد راستہ ہے۔