این اے 249۔۔ملک میں روزگار کےلئے عمران کو بے روزگار کرنا ہوگا ۔مفتاح

Apr 21, 2021 | 18:48:PM
این اے 249۔۔ملک میں روزگار کےلئے عمران کو بے روزگار کرنا ہوگا ۔مفتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور حلقہ این اے 249سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان سے نجات حاصل کئے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔اس ملک میں روزگار کے لئے عمران خان کو بے روزگار کرنا ہوگا ۔ 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جمعیت علماءاسلام (س) کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جے یو آئی (س)کے رہنما حافظ احمد علی نے مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ علاقہ جنگل سے بھی بدتر ہے ۔اس حلقے سے ہمار ی جماعت 2002میں کامیاب ہوئی تھی ۔امید ہے کہ مفتاح اسماعیل کامیابی کے بعد حلقے کے عوام کا معیار زندگی بدلنے کے لیے سنجیدہ کوشش کریں گے ۔
مسلم لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے غیر مشروط حمایت پر جمعیت علماءاسلام (س)کے رہنماو¿ں شکریہ ادا کیا ۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے ۔اس قسم کی مہنگائی کی پاکستانی عوام متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی14سال سے صوبے میں برسراقتدار ہے لیکن اس نے حلقہ این اے 249کی حالت زار بدلنے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔اب حلقے میں انتخاب ملتوی کرانے کے لیے درخواستیں دی جارہی ہیں ۔انتخاب میں تاخیر کا وہی لوگ کہہ رہے ہیں جنہوں نے یہاں کوئی کام نہیں کیا ۔
۔الیکشن کمیشن یہ سمجھتا ہے کہ کارنر میٹنگز سے کورونا پھےل رہا ہے تو کارنر میٹنگز ختم کردیںلیکن سیاسی جماعتیں الیکشن کو ٹارگٹ نہ بنائیں۔انہوںنے کہا کہ اس علاقے میں پینے کا پانی بالکل نہیں ہے ۔یہاں کے عوام کروڑوں روپے خرچ کرکے پانی خرید رہے ہیں ۔ہم انتخابات میں کامیابی کے بعد سندھ حکومت پر کیس کریںگے اورعلاقے میں پانی لے کر آئیںگے ۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مریم نواز شریف 24اپریل کو حلقے میں انتخابی جلسے سے خطاب کریںگی ۔پیپلزپارٹی والے یہاں نوا شریف کے خوف سے پائپ لگارہے ہیں ۔فیصل وواڈا تین سال حلقے میں نظر نہیں آئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 30 لاکھ لوگوں کو روزگار سے محروم کردیا ہے ۔ 
 (24نیوز)این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار اور چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے چیف الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخاب ملتوی نہ کرنے کی درخواست کردی۔ مصطفی کمال نے خط کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت سندھ اور ایم کیو ایم کی جانب سے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواستیں زمینی حقائق کے برعکس ہیں، سندھ کی حکومتی جماعت پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں شکست کے واضح آثار کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کی گمراہ کن درخواست دی ہے۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ حکومت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق این اے 249 میں مورخہ 20 اپریل کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد فقط 2 تھی، الیکشن کمیشن پاکستان کے ٹیکس ادا کرنے والوں کے خون پسینے کی کمائی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں لگا چکی ہے، ضمنی انتخاب میں کسی بھی قسم کی تاخیر قومی خزانے پر بوجھ بنے گی۔ مصطفی کمال نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ناصرف کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ضمنی انتخاب مقرر کردہ 29 اپریل 2021 پر ہی کرائے جائیں بلکہ الیکشن کمیشن سندھ کی صوبائی حکومت اور ایم کیو ایم کی درخواست فوری طور پر خارج کرکہ مقررہ تاریخ 29 اپریل کو ہی ضمنی انتخابات یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں۔نیا پاکستان، نیا نظام، آبیانہ کا سو سالہ پرانا نظام ختم