بلوچستان حکومت صحت کے  شعبے  کے لیے مطلوبہ رقم فراہم کرنے میں ناکام 

Jun 20, 2023 | 19:28:PM
Balochistan Government fails to provide budget allocated for Health, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال میں صحت کے شعبے کے لیے  بجٹ میں مختص رقم  کی ایک چوتھائی مقدار فراہم ہی نہیں کی۔ رواں مالی سال میں صحت کے شعبے کے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 43ارب 81کروڑ روپے مختص کیئے گئے تھے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مختص رقم کے مقابلے میں 32ارب 56کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔

بلوچستان حکومت کی بجٹ دستاویزات  کے مطابق مختص رقم کے مقابلے میں صحت کے شعبے کے لیے 11ارب روپے کم فراہم کئے گئے۔ صحت کے شعبے کے لیے کم رقم فراہم کرنے سے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ کینسر کے مریضوں کو بھی ادویات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ صحت کے شعبے کے لیے بجٹ میں مختص کی گئی رقوم میں سے بھی 7ارب روپے لیپس ہوگئے۔  7ارب روپے کی خطیر رقم لیپس ہونے پر وزیر صحت سید احسان شاہ نے برہمی کا بھی اظہار کیا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: