نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

Jul 20, 2023 | 16:24:PM
نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ دوستوں یا رشتے داروں سے شیئر کرنے والے خبردار،کمپنی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

 مختلف ممالک میں پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث اپریل سے جون 2023 کے دوران نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں لگ بھگ 60 لاکھ کا اضافہ ہوا،اس سلسلے کا آغاز فروری میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور اسپین سے شروع ہوا تھا جسے بعد میں امریکا سمیت دیگر ممالک تک توسیع دی گئی مگر اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی سے ہر ملک میں پاس ورڈ شیئرنگ کی روک تھام کی جائے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ لگ بھگ پوری دنیا میں جمعرات سے پاس ورڈ شیئر کرنے پر اقدامات کئے جائیں گے، نیٹ فلکس کی جانب سے بتایا گیا کہ جن ممالک میں اب کریک ڈاؤن شروع ہو رہا ہے، وہاں اضافی ممبر شپ کا آپشن متعارف نہیں کرایا جا رہا، کیونکہ وہاں پہلے ہی فیس کافی کم لی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ جنوری 2023 کے آخر میں کمپنی یہ بتایا تھا کہ وہ کیسے ایک اکاؤنٹ کو مختلف افراد کو استعمال کرنے سے روکے گی۔