این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی، صوبائی الیکشن کمشنر نے رپورٹ طلب کر لی

Jan 20, 2024 | 20:40:PM
این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی، صوبائی الیکشن کمشنر نے رپورٹ طلب کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) این اے 83 اور این اے 85 میں انتخابات ملتوی  ہونے کا معاملہ، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈی آر او سرگودھا سے انتقال کرنے والے امیدوار صادق علی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 83 اور این 85 سے انتقال کرنے والے امیدوار صادق علی سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈی آر او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی، صوبائی الیکشن کمشنر رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی سے طلاق پر ثانیہ مرزا کے والد نے شعیب ملک کا کچا چٹھا کھول دیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رپورٹ میں امیدوار کی اصل تاریخ وفات سے متعلق معلومات طلب کی گئیں ہیں، الیکشن کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے سرگودھا میں ملتوی ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ازسر نو جائزہ لے گا۔

خیال رہے کہ آزاد امیدوار صادق علی کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 83 اور این اے 85 کے انتخابات ملتوی کرنا پڑے تھے، ن لیگ کے امیدوار محسن شاہ نواز رانجھا نے الزام عائد کیا تھا کہ انتقال کرنے والے امیدوار کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ محسن رانجھا نے امیدوار کی غلط تاریخ انتقال بتانے پر فراڈ کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔