41 فیصد نے پاکستانیوں نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیرمحفوظ قرار دے دیا، سروے

Feb 20, 2024 | 00:37:AM
41 فیصد نے پاکستانیوں نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیرمحفوظ قرار دے دیا، سروے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 4 پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 41 فیصد نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیرمحفوظ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، امیر بالاج کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی

سروے میں شریک شہریوں نے کہا کہ 10 سال پہلے کے مقابلے میں بدامنی بڑھی ہے اور ذاتی تحفظ کے احساس میں کمی آئی۔

اس سروے میں 39 فیصد نے مکمل اختلاف کیا اور کہا کہ خود کو ملک میں پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں جبکہ 51 فیصد پاکستانی دنیا کو بھی پہلے سے زیادہ غیرمحفوظ کہتے نظر آئے اور کہا کہ آنے والی نسلوں کیلئے دنیا کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں، 26 فیصد نے دنیا کو مکمل محفوظ کہا۔