سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
دنیا کے طاقتور ممالک اس وقت سونا جمع کر نے میں مصروف ہیں ،مختلف ممالک اے آئی ٹیکنالوجی میں بھی سونے کا استعمال کر رہے ہیں، سونا ہر آنے والے دن میں مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے:ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1300روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 56ہزار سے تجاوز کر گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 1تولہ سونے کی قیمت میں 1ہزار300روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونا فی تولہ 4لاکھ 56 ہزار 162روپے کا ہوگیا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 115روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 91ہزار 85روپے فی 10گرام تک جا پہنچی۔
مقامی صرافہ مارکیٹس میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 139روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 24قیراط کی حامل چاندی 6ہزار 987روپے فی تولہ پر آگئی جبکہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن رہنماؤں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت،انصاف کے منافی قرار دیدیا
بین الاقوامی مارکیٹس میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونا 4ہزار 338ڈالرز فی اونس تک جا پہنچا، سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ طلب اور رسد میں مختلف رجحانات کا عکاس ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا ہر آنے والے دن میں مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 10 لاکھ فی تولہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے طاقتور ممالک اس وقت سونا جمع کر نے میں مصروف ہیں ، مختلف ممالک اے آئی ٹیکنالوجی اور سولر پینل میں بھی سونے کا استعمال کر رہے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق خلا ءمیں جانے والی وہیکلز میں بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے، سونا سب سے زیادہ ریڈیایشن کو روکنے کےلئے کام کرتا ہے ۔
سونے کو کینسر کے علاج کی ریسرچ میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔
ماہرین کے مطابق مستقبل میں سونا ڈالر کی جگہ لے گا اور ڈالر کی تنزلی کا امکان بھی ظاہر کیا ر ہاہے۔