معاشی پریشانیاں، گھریلو مسائل اور بچوں پر بے انتہاء دباؤ زندگیاں نگلنے لگا

Dec 20, 2022 | 10:49:AM
معاشی پریشانیاں، گھریلو مسائل، اور بچوں پر بے انتہاء دباؤ زندگیاں نگلنے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دانیال سید) رواں سال ستمبر میں عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خودکشی کی شرح 8 فیصد سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

اسی حوالے سے شہر قائد کراچی حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران خودکشیوں کے 174 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ان اعداد و شمار سے بننے والی تصویر کا ایک خطرناک پہلو یہ ہے کہ رواں سال اپنے  ہاتھوں زندگی ختم کرنیوالے افراد میں بڑی تعداد اٹھارہ سال سے کم لوگوں کی ہے۔
کراچی پولیس کے مطابق رواں برس اقدام خوکشی کے 19 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کی رپورٹ کے مطابق رواں برس 145 افراد کی پھندہ لگی لاشیں ملیں اور 29 افراد نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔