بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش میں 3 ملزم گرفتار، منشیات کہاں چھپا رکھی تھی؟

Aug 20, 2023 | 20:41:PM
بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش میں 3 ملزم گرفتار، منشیات کہاں چھپا رکھی تھی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش میں 3 ملزم گرفتار، منشیات کہاں چھپا رکھی تھی؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے۔
ملتان اور پشاور ایئر پورٹس سے منشیات دوحہ لے جانیکی کوشش ناکام بنا دی گئی، ملتان اور پشاور ایئر پورٹس سے منشیات دوحہ لے جاتے ہوئے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے منشیات دوحہ لے جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: امیر جماعتِ اسلامی نے بڑا مطالبہ کر دیا

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ملتان سے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.170 کلو گرام آئس ہیروئن اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والے مسافر سے 810 گرام جبکہ پشاور سے دوحہ جانے والے مسافر سے 2.73 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی، ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مسافر محمد ابرار نے ملتان ایئرپورٹ پر ہیروئن بیگ کی لائننگ میں جبکہ محمد راشد علی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیگ کی تین تہوں میں اور محمد نعمان نے پشاور ایئرپورٹ پر منشیات بیگ کی تہہ میں کمال مہارت سے چھپا رکھی تھی۔