سپریم کورٹ بار کے انتخابات۔۔ سرگرمیاں شروع۔۔امیدواروں کا اعلان

Apr 20, 2021 | 22:04:PM
 سپریم کورٹ بار کے انتخابات۔۔ سرگرمیاں شروع۔۔امیدواروں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کی انتخابی سرگرمیاں عروج پکڑنے لگیں۔سپریم کورٹ بارکے 30اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ اور پروفیشنل گروپ مد مقابل ہوں گے۔
 عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری کے امیدوار کا اعلان کردیا گیا۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے وسیم ممتاز ملک سپریم کورٹ بار میں سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے۔ وسیم ممتاز ملک کا مقابلہ پروفیشنل گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار حماد ولانہ سے ہوگا ۔

صدر سپریم کورٹ بار کے عہدے کے لئے احسن بھون ایڈوکیٹ سرادر محمد لطیف کھوسہ میں مقابلہ ہوگا۔ عاصمہ جہانگیر گروپ نے خاور اکرام بھٹی کو نائب صدر سپریم کورٹ بار نامزد کردیا۔پروفیشنل گروپ نے ابھی تک نائب صدر سپریم کورٹ بار کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔
 سپریم کورٹ بار الیکشن میں 3200 سے زائد ووٹرز وکلا ووٹ کاسٹ کریں گے،، عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار احسن بھون کو اعظم نذیر تارڈ ،، حفیظ الرحمان چودھری ،پیر مسعود چشتی ،عابد ساقی،، طاہر نصراللہ وڑائچ ، سید قلب حسن سمیت دیگر وکلا گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار سردار لطیف کھوسہ شفقت محمود چوہان ، اشتیاق اے خان ، ایم مقصود بٹر ،سابق صدر ہائیکورٹ بار رانا ضیا عبدالرحمان سمیت دیگرز کی حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شوگر مافیا نے سٹے بازوں اور مل مالکان سے مل کر 110 ارب کمائے۔۔ایف آئی اے کا انکشاف