زلزلے کے ممکنہ خطرات,سونامی بھی آ سکتا ہے:چیف میٹرولوجسٹ

Oct 19, 2023 | 13:03:PM
زلزلے کے ممکنہ خطرات,سونامی بھی آ سکتا ہے:چیف میٹرولوجسٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر امین)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو  صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے، جب کوئی قدرتی آفات آتی ہیں تو دنیا کے تمام سائنسدانوں، سیاستدانوں اور حکمرانوں کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں، ایسے موقع پر اس کی نگاہ اپنے بچاؤ کیلئے ﷲکی طرف اٹھتی ہے اور ہر طرف ﷲ اکبر ﷲ اکبر، کلمہ طیبہ کا ورد اور توبہ و استغفار کی جاتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کسی بھی وقت آسکتا ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس،عدالت سے اہم خبر آ گئی

سردار سرفراز نے کہا کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں 8 شدت کازلزلہ آچکا ہے، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔

 ماہرین کے مطابق زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،  زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے, پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے, زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں, زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں, ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے, پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

    کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں, زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

  پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے, یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے, پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔