آئی فون کے بعدایپل نے نیا آئی پیڈ لانچ کر دیا

Oct 19, 2022 | 12:53:PM
آئی فون کے بعدایپل نے نیا آئی پیڈ لانچ کر دیا
کیپشن: آئی پیڈ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایپل نے نئی چپ اور بڑی سکرین کے ساتھ 10 جنریشن آئی پیڈ کو لانچ کر دیا ہے۔

آئی فونز کے فوراً بعد، ایپل نےاپنے ٹیبلٹ لائن اپ کے لئے نئے آئی پیڈز متعارف کروا دیے ہیں۔نئے آئی پیڈ میں پہلے سے بڑی 10.8 انچ کی  اسکرین ہے، لیکن یہ اب بھی ایک IPS LCD پینل ہے جس میں 2360 x 1640 ریزولوشن اور 500 nits حد کی برائیٹنس ہے،یہ فلیٹ کناروں کے ساتھ پہلے سے بھی پتلا ہے۔ 

M1 کے بجائے، یہ پچھلے سال کے A13 SoC کو 6-core CPU، 4-core GPU، اور 16-core نیورل انجن کے ساتھ A14 میں اپ گریڈ کرتا ہے۔

نیا آئی پیڈ 64 جی بی اور 256 جی بی کی دو اسٹوریج آپشنز کے ساتھ اتا ہے۔ نئے  آئی پیڈ کی قیمت 449 ڈالر ہے جو کہ تقریبا 98,192 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔