کمانڈر ایرانی بحریہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

Jun 19, 2023 | 14:44:PM
کیپشن: ویڈیو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی بعدازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی زیادہ اموات کیوں ہوئیں؟

چیف آف دی نیول اسٹاف نے کمانڈر ایرانی بحریہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ 

کمانڈر ایرانی بحریہ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی کے دورے سے دونوں ممالک بلخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔