سندھ :پرائمری سکول 21جون سے کھول دئیے جائیں گے

Jun 19, 2021 | 14:15:PM
سندھ :پرائمری سکول 21جون سے کھول دئیے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ   پرائمری اسکول 21 جون سے کھول دیے جائیں جب کہ  صوبے کی تمام درگاہیں، امیوزمینٹ پارکس اور انڈورجمز 28 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، سعیدغنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب اور دیگر  نے شرکت  کی۔دورانِ اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9 ہوگئی ہے، کراچی میں تشخیصی شرح 8.08 اور حیدرآباد 4.3 فیصد ہے، کراچی شرقی 14 فیصد، جنوبی 10 فیصد، سینٹرل 9 فیصد، غربی 8 فیصد، ملیر، کورنگی اور سکھر میں 7،7 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ابھی ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیسز بہت زیادہ ہیں ،سندھ میں کورونا کے کیسز میں کمی ہور ہی ہے اور یہ کمی تب تک ہوتی رہے گی جب تک عوام ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ کو ویکسین سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپوٹنک ویکسین آخری ہفتے میں 15 لاکھ سائنو ویک کی ڈوزز جون 21 کو سندھ میں آجائیں گی، پاک ویک کی 4 لاکھ ڈوزز بھی جون 23 کو ملیں گی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین کم ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بند رہیں گے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ائیرپورٹ پر آنے والے 42532 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 95 مسافر مثبت آئے۔

یہ بھی پڑھیں:  ظالم شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے تندور میں جلا ڈالے