وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس،پی ڈی ایم احتجاج پرغور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ،ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جا ئزہ لیا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جارہا ہے۔کابینہ کو امن و امان کی صورتحال اور احتجاج کے دوران حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی جبکہ کورونا کی صورتحال اور ویکسین سے متعلق امور پر بھی روشنی ڈالی گی۔
کابینہ اسلام آباد میں بجلی اور گیس کے نئے میٹرز کی تنصیبات کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین اور این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری بھی متوقع ہے اس کے علاوہ اجلاس میں یورو بانڈز اور سکوک بانڈز میں ٹیکس چھوٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم کے معاونین اور مشیران کی تعیناتی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، کراچی ڈھوک لیبر بورڈ کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل کرلی گئی۔