بھارتی نیٹ ورک کیساتھ نشریاتی حقوق کے 3سالہ معاہدے پر  اتفاق

Jan 19, 2021 | 10:08:AM
بھارتی نیٹ ورک کیساتھ نشریاتی حقوق کے 3سالہ معاہدے پر  اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاہدے کے تحت کمپنی کو پاکستان کے تمام ہوم اور پی ایس ایل میچز نشر کرنے کا موقع ملے گا۔ بھارتی نیٹ ورک کی پی سی بی کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں نشریاتی حقوق کے 3سالہ معاہدے پر اصولی اتفاق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نیٹ ورک کی پی سی بی کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں نشریاتی حقوق کے 3سالہ معاہدے پر اصولی اتفاق ہوگیا جب کہ یہ انکشاف ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کیا گیا،یہ بھی بتایا گیاکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھارت میں نشریات دکھانے کیلئے خدمات حاصل کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احسان مانی نے کہا ہے کہ  میچ بھارت میں دکھائے جائیں گے، ان معاملات کو میں نہیں بلکہ کمرشل ڈپارٹمنٹ دیکھتا ہے،ہاں ہم اس ڈیل کے بہت قریب ہیں۔  دوسری جانب بھارتی ادارے کے ایک آفیشل نے کہا کہ ہم نے اصولی طور اتفاق کرلیا،پیش رفت مکمل ہونے پر26جنوری سے پاکستان کے میچز دکھانا شروع کرسکتے ہیں۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکشن سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ ابھی ایسی کوئی چیز نہیں ہوئی جب ہوگی تو اعلان کردیں گے۔