پنجاب میں دھند کاراج برقرار، موٹروےجزوی بند،فلائٹس شیڈول متاثر

Jan 19, 2021 | 09:07:AM
پنجاب میں دھند کاراج برقرار، موٹروےجزوی بند،فلائٹس شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں،صبح سویرے منظردھندلا گیا،  لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹس کا شیڈول ایک مرتبہ پھر متاثر جبکہ موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے سے دھندمیں بھی اضافہ ہوگیا۔لاہور، قصور، پنڈی بھٹیاں،وہاڑی بورے والا میں حد نگاہ انتہائی کم رہی جبکہ قومی شاہراہ پر بھی دھند کا راج رہا۔ادھر موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کی ہیں۔دھند کے باعث ٹرینوں اور فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا، لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں کڑاکے کی سردی جاری رہے گی جبکہ کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان  اور شمالی بلوچستان  میں بھی سردی کا راج برقرار رہے گا۔