کراچی سے پشاور جانیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری، عوام ایکسپریس کا ٹریک بحال

Dec 19, 2023 | 20:43:PM
کراچی سے پشاور جانیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری، عوام ایکسپریس کا ٹریک بحال
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصی شاہد)  کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو اپنے ٹریک پر بحال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سیلاب کے باعث عوام ایکسپریس کا ٹریک بری طرح متاثر ہوا تھا، خراب ٹریک کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو بند کردیا گیا تھا۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹریک پر مرمت کا کام مکمل کرکے عوام ایکسپریس کو بحال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلی پنجاب نے لاہور کے یوٹرن بنانے کیلئے 19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی

خیال رہے کہ عوام ایکسپریس سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد 20 دسمبر کو صبح 7 بجے ری اسٹور کی جائے گی۔

عوام ایکسپریس 18 کوچز پر مشتمل ہے جن میں اکانومی کلاس، بزنس کلاس اور اے سی سٹینڈرڈ شامل ہیں۔ عوام ایکسپریس کراچی سے براستہ حیدرآباد کوٹری، روہڑی، نوابشاہ، راولپنڈی، لاہور، ملتان، رحیم یار خان، لالہ موسیٰ سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔