توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار

Dec 19, 2022 | 19:23:PM
توانائی, بچت , قومی, ہنگامی, پلان
کیپشن: توانائی کی بچت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا،امپورٹ بل میں نمایاں اور واضح کمی ہوگی۔

غیرمعمولی صورتحال میں غیرمعمولی اقدامات کا فیصلہ کیاگیا،ایمرجنسی بچت پلان حتمی منظوری کیلئے کل کابینہ کے  اجلاس میں پیش کیاجائے گا،انرجی بچت پلان پر صوبوں کے ساتھ مل کر عملدرآمد ہوگا،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کابھی فیصلہ کیا گیا ہے،نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا بھی پلان کا حصہ ہے، ہنگامی توانائی بچت پلان کا مقصد عوام اور معیشت پر دباؤ کم کرنا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل سمیت ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، توانائی بچت پلان کے نتیجے میں اربوں ڈالر  سالانہ کی بچت ہوگی،غیرمعمولی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے غیرمعمولی اقدامات ناگزیر ہیں۔