میں نہیں سمجھتا طالبان بد ل چکے ہیں، امریکی صدر

Aug 19, 2021 | 19:28:PM
میں نہیں سمجھتا طالبان بد ل چکے ہیں، امریکی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ میں نہیں سمجھتاکہ طالبان بدل چکے ہیں۔
طالبان کی جانب سے امارات اسلامیہ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ طالبان ایک وجودی بحران سے گزر رہے ہیں مجھے نہیں لگتاکہ طالبان تبدیل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان جائزحکومت کے طور پر خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں طالبان کو فیصلہ کرناہوگا جس سے عالمی برادری انہیں تسلیم کرے۔
امریکی صدر نے کہا کہ 31اگست تک افغانستان سے مکمل انخلا کرنا چاہتے ہیں ہم نے اسامہ کو مارا، افغانستان میں القاعدہ کوختم کیا ہمارے پاس دہشت گردی سے لڑنے کی صلاحیت ہے ہمیں انتہائی سنگین خطرات سے نمٹنے پر توجہ دیناہوگی دنیامیں خواتین کاتحفظ معاشی،سفارتی دباؤ سے حاصل کیاجاسکتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان سے انخلا پر افراتفری ناگزیر تھی، افغان فورسز کو تربیت دی وہ ہار گئی اور افغان قیادت بھی ملک چھوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے امام اور خطیبوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں