سراج الحق کا رات گئے جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کا دورہ ، ٹی ایل پی کیساتھ اظہار یکجہتی 

Apr 19, 2021 | 23:05:PM
سراج الحق کا رات گئے جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کا دورہ ، ٹی ایل پی کیساتھ اظہار یکجہتی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے رات گئے تحریک لبیک پاکستان کے مرکز جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کا دورہ کیا۔جماعت اسلامی کے قائدین لیاقت بلوچ، امیرالعظیم ، ڈاکٹر فرید پراچہ، میاں مقصوداحمد ، قیصر شریف اور برہان الدین عثمانی ان کے ہمراہ تھے۔
 امیرجماعت اور وفد نے ٹی ایل پی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی ، چوک یتیم خانہ میں پولیس تصادم کے نتیجہ میں زخمی افراد کی عیادت کی اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعامغفرت کی۔ 
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹی ایل پی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے زیرانتظام تمام ہسپتال زخمیوں کے مفت علاج کیلئے ہر وقت دستیاب ہیں۔ انہوں نے ٹی ایل پی کی قیادت کو یقین دلایا کہ تحفظ ناموس رسالت کے مسئلہ پر جماعت اسلامی مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہے۔ تحفظ ناموس رسالت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ 
انہوں نے مظاہرین کے خلاف بلاجواز طاقت کے استعمال اور پولیس کی جانب سے ان پر سیدھی گولیاں چلانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اس مطالبہ کو دہرایا کہ حکومت ٹی ایل پی کے ساتھ کئے گئے معاہدہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو نکالے ، ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم کرے اور تمام قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ سراج الحق نے کہا کہ معاملات کے حل کیلئے بات چیت کا طریقہ اپنایا جائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت