جہانگیر ترین کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت 

Apr 19, 2021 | 22:48:PM
جہانگیر ترین کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے وزیراعظم کی جانب سے قائم حکومتی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کاکہناہے کہ میں اورمیرے گروپ کے ارکان اسمبلی صرف وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ،کسی کمیٹی سے ہماری ملاقات نہیں ہو گی ، ان کاکہناہے کہ ہم اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے ہی رکھیں گے ۔
واضح رہے کہ ہم خیال گروپ نے چینی کی تحقیقات کیلئے نئے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رکھا ہے، ہم خیال گروپ نے پیراشوٹرز کی وجہ پارلیمنٹرینز کو اہم عہدے دینے کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پاور شوکیلئے 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات سلجھانے کیلئے وفاقی وزرا میدان میں اتر آئے، جہانگیر ترین کے حامی ارکان سے اعلیٰ سطحی کمیٹی ملاقات کرے گی ،کمیٹی کے ارکان کے نام وزیراعظم فائنل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی ارکان کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم جہانگیرترین ملاقات کافیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: علما کمیٹی جو فیصلہ کرے گی قبول کیا جائیگا، نور الحق قادری