علما کی سعد رضوی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Apr 19, 2021 | 20:16:PM
علما کی سعد رضوی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سنی قائدین کے وفد نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعدرضوی سے جیل میں ملاقات کرکے دھرنا ختم کرنے کیلئے ویڈیو پیغام جاری کرنے کا کہا جس کے جواب میں سعد رضوی نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔

تفصیلات کے مطابق سنی علمائے کرام صاحبزادہ حامد رضا، ثروت اعجازقادری، میاں جلیل شرقپوری، صاحبزادہ ابوالخیرزبیرو دیگر نے حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔
ملاقات میں علما کرام نے سعد رضوی کو دھرنا ختم کرنے کے لئے کارکنو ں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کرنے کا کہا جس کے جواب میں سعد رضوی خاموش رہے۔
علما کرام کہنا تھا کہ انتشار اور جلاو گھیرائو  اپنے ہی ملک کا نقصان ہوا۔ ملک میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعد رضوی کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔تاہم اب علمائے کرام کے وفد نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔
یاد رہے کہ حکومت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے انکار کردیا ہے اور وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ یورپی یونین سے تعلقات خراب ہو جائیں گے جس کے باعث ملک کو تجارتی نقصان اٹھانا پڑیگا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کرونا وائرس کا شکار