فلسطینی اور غزہ کے لوگ امدادی سامان کے انتہائی مستحق ہیں: صدر یورپی یونین

Oct 18, 2023 | 08:36:AM
 فلسطینی اور غزہ کے لوگ امدادی سامان کے انتہائی مستحق ہیں: صدر یورپی یونین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  صدر یورپی یونین ارسولا کا کہنا ہے کہ فلسطینی اور غزہ کے لوگ امدادی سامان کے انتہائی مستحق ہیں، یورپی یونین کے امدادی جہاز آئندہ دنوں میں غزہ پہنچیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی صدر ارسولا وونڈر لین نے کہا ہے کہ یورپی یونین غزہ میں امدادی کاموں کے آغاز کے لیے غزہ اور مصر کے درمیان ایک فضائی راہداری کھولے گی، امکانی طور پر اس امدادی فضائی راہداری کا آغاز اسی ہفتے سے ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، 2900 افراد شہید، 10 ہزار سے زائد زخمی

 یورپی کمیشن کی سربراہ نے امدادی سامان بھجوانے کے ارادے کا اظہار پیرس میں بات کرتے ہوئے غزہ کی جنگ کے دسویں روز کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور غزہ کے لوگ امدادی سامان کے انتہائی مستحق ہیں، جن کو انسانی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے، اس لیے ہم یہ امدادی مہم شروع کر رہے ہیں۔

صدر یورپی یونین کا مزید کہنا تھا کہ 23 لاکھ کی غزہ آبادی کے لیے 2 جہازوں پر امدادی سامان آئے گا، ہوسکتا ہے امدادی سامان لے کر پہنچنے والے یہ پہلے 2 جہاز ہوں۔

خیال رہے کہ ابھی تاریخ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے کہ یہ جہاز کس روز اور کس وقت لینڈ کریں گے