بھارت کا کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنےسے انکار

Oct 18, 2022 | 16:28:PM
بھارت کا کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنےسے انکار
کیپشن: کرکٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت نے ایشیا کپ 2023 کے لیے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے، لیکن ایونٹ کے حوالے سےسب سے بڑی تشویش بھارت کی شرکت رہی ہے، جو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کی سالانہ جنرل میٹنگ تک غیر یقینی تھی۔

بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام نے کل 18 اکتوبر کو ممبئی میں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا اور براعظمی چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم نا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،  اور ایونٹ کو کسی غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ "ایشیا کپ کے لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان نہیں جائیں گے،  فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم نیوٹرل مقام پر کھیلیں گے۔ "

 یاد رہے کہ رواں سال پاکستان نے ایک مکمل سیریز کے لیے آسٹریلیا، ایک ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز اور ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کی اور انگلینڈ اس سال کے آخر میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے واپس آئے گا جبکہ نیوزی لینڈ کو بھی سال کے آخر میں ملک کا دورہ کرنا ہے۔