سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ کے 25 ووٹ مائنس ہو گئے، فوادچودھری

May 18, 2022 | 18:50:PM
تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری, سپریم کورٹ, منحرف ارکان, فیصلہ, بہت اہم ہے
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کا منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ بہت اہم ہے ، فیصلے کے بعد نمبر گیم تحریک انصاف کے حق میں ہے ،اس فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کے 25 ووٹ مائنس ہو گئے ہیں ۔
زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پیچیدہ ہے ،لاہور کے وکیلوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اتنا بڑا لائیرز کنونشن پہلے کبھی نہیں ہوا ،ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ بہت اہم ہے ،فیصلے کے بعد نمبر گیم تحریک انصاف کے حق میں ہے ،اس فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کے 25 ووٹ مائنس ہو گئے ہیں ،ن لیگ کے پاس 172جبکہ تحریک انصاف کے پاس 173 ووٹ ہیں، فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اس صورتحال میں گورنر کو وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کےلئے کہنا چاہئے تھا لیکن پہلی مرتبہ صوبہ کا کوئی گورنر ہی نہیں،انہوں نے کہاکہ عدالت میں پٹیشن فائل کی جا رہی ہے ،عدالت حمزہ کو فارغ کرکے نئے الیکشن کروائے،فوادچودھری نے کہاکہ انھوں نے چالیس دنوں میں معیشت کی تباہی کردی ، صدر کسی بھی وقت شہباز شریف کو بھی اعتماد کے ووٹ کے لئے کہہ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی بحران ٹھیک ہوگا تو معاشی بحران ٹھیک ہوگا ،سیاسی بحران حل کرنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  دانیہ کو کسی اورمقصد کیلئے لایا تھا۔ عامرلیاقت کے نئے بیان نے پھانڈا پھوڑ دیا