پنجاب چوری نہیں کررہا،اپنے حصے کا پانی بھی سندھ کو دیا: وزیر آبپاشی

May 18, 2021 | 11:46:AM
پنجاب نے اپنے حصے کا پانی بھی سندھ کو دے دیا
کیپشن: پنجاب نے اپنے حصے کا پانی بھی سندھ کو دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب کے وزیر آبپاشی محسن لغاری کا کہنا ہے کہ پنجاب سندھ کا پانی چوری نہیں کررہا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے محسن لغاری نے کہا کہ موسم اور حالات کی وجہ سے پانی کی قدرتی کمی ہے اور پنجاب کو اس وقت 16 فیصد  جب کہ سندھ کو 4 فیصدپانی کی کمی کاسامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ برفباری کم ہونے، گلیشیئر نہ پگھلنے اور درجہ حرات نہ بڑھنے سے پانی کی کمی کا سامناہے۔

واضح رہے پنجا ب نےکپاس کی جلد کاشت کےلیے  سندھ کو پانی دیا ،اب اپنی قلت دور کرنے کے لیے اپنے حصے کا پانی استعمال کر رہا ہے۔ محسن لغاری کا کہنا تھا کہ اب بھی 500 کیوسک پانی کوٹری سے سمندر میں جارہا ہے، پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر اور ٹیلی میٹری سسٹم مسائل کا بہترین حل ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    برف پگھلنے لگی۔۔امریکا کی ترکی سے دوستی کی خواہش۔۔بائیڈن نے ترک صدر کو فون کھڑکا دیا