گیارہ بجے کی ہیڈلائنز

Jul 18, 2023 | 10:51:AM
گیارہ بجے کی ہیڈلائنز
کیپشن: گیارہ بجے کی ہیڈلائنز
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی،چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا چھ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا،اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین دلائل مکمل کر چکے ہیں۔


2۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس میں اہم پیش رفت،اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو20جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دئیے،جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔


3۔وزیراعظم شہبازشریف کا وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ٹیلی فون۔پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن سے متعلق گفتگو۔پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن وفاقی ملازمین کے برابرکرنےسے متعلق گفتگو۔وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہوں کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی۔

4۔ملک کے مختلف شہروں میں آج سے پھر بارشوں کا امکان،بارشوں کا سلسلہ 23جولائی تک جاری رہے گا،مون سون ہوائیں بالائی اوروسطی علاقوں سے داخل ہوں گی۔لاہور،اسلام سمیت مختلف علاقوں میں جم کربارش ہوگی۔خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان میں بھی بارش متوقع۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: