آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ،عوام کے پسینے چھوٹ گئے

Oct 17, 2023 | 19:47:PM
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ،عوام کے پسینے چھوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی اور پیٹرول کی قیمت میں یکمشت 40 روپے کمی کی خبروں کے بعد حکومت نے عوام کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری کرنے کی تیاری  کر لی ، وزارت خزانہ نے پنشن رولز میں تبدیلیوں کیلئے سمری تیار کر لی  ،

وزارت خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل اس اہم شرط کی منظوری چاہتی ہے ،پنشن رولز میں تبدیلی کا اطلاق وفاقی حکومت کے سول ملازمین پر کیا جائے گا ،ترامیم پے اینڈ پنشن کمیشن کی 2020 کی سفارشات کی روشنی میں تیار کی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے تیار سمری میں  سفارش کی گئی ہے کہ مستقبل میں آخری تنخواہ کی بنیاد پر پنشن نہیں ملے گی، سول محکموں میں ریٹائرمنٹ سے قبل ملازمین کو کئی ترقیاں دی جاتی ہیں  ،نئے طریقہ کار کے تحت پنشن کا تعین آخری 3 سالوں تنخواہ کی اوسط پر کیا جائے گا ،پنشنر کا کمیوٹیشن 25 فیصد کر دیا گیا ہے،پنشنر دوبارہ سرکاری نوکری کی صورت میں یا پنشن وصول کر سکتا ہے یا تنخواہ  ،پنشن میں اضافہ صرف سالانہ مہنگائی کے ساتھ منسلک ہو گا  ،اگر کسی سال مہنگائی 10 فیصد سے زائد ہوئی تو ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔

مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے کے بعد ایڈہاک ریلیف ختم کر دیا جائے گا ،پنشن میں سالانہ اضافہ صرف اصل پنشن تک محدود ہو گا  ،پنشنر کے انتقال کی صورت میں اسکے خاندان کے اہل فرد کو 10 سال کیلئے پنشن ملے گی  ،شہداء کے خاندانوں کو 20 سال تک پنشن ملے گی  ،شہداء کے معذور اور اسپیشل بچوں کو تاحیات پنشن ملے گی  ،پنشنر صرف ایک پنشن لے سکے گا دوسری پنشن نہیں لے سکے گا  ،پنشنر اپنے رشتے دار کی بھی پنشن نہیں لے سکے گا  ۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کشیدگی، کور کمانڈر کانفرنس میں اہم فیصلوں کی تفصیل آ گئی