پٹرولیم مصنوعات اورڈالرکی قیمتوں میں واضح کمی, اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جوں کی توں

Oct 17, 2023 | 12:29:PM
پٹرولیم مصنوعات اورڈالرکی قیمتوں میں واضح کمی, اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جوں کی توں
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات اورڈالرکی قیمتوں میں واضح کمی, اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جوں کی توں
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد ابدالی) پٹرولیم مصنوعات اورڈالر کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کوئی فرق نہ پڑ سکا۔

پٹرولیم مصنوعات اورڈالرکی قدرمیں کمی کافائدہ عوام کونہ ہوسکا، اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جوں کی توں برقرار ہیں، 20کلوآٹےکےتھیلے کی فروخت 2700 روپے میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا, ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

چینی یوٹیلیٹی سٹورز میں147 روپے فی کلو، اچھےمعیار کا چاول 400 روپے فی کلوگرام، مٹن 2200 سے 2400 روپے ،بیف 800 سے ایک ہزار روپےمیں فروخت ہو رہا ہے، علاوہ ازیں عوامی ضروریات زندگی، الیکٹرونکس، فرنیچر،بلڈنگ میٹریل تاحال مہنگے کے مہنگے ہیں، ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناکر قیمتیں بڑھانے والا مافیا اب ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ہونے پر خاموش ہے ۔
شہریوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہےکہ ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک منتقل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں تا کہ کچھ ریلیف ملے اور زندگی کی تنگیوں پریشانیوں میں کمی آئے۔