حکومت کو بڑا جھٹکا۔ 3 ناراض وفاقی وزرا کا سر پرائز بھی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومتی ایم این اے راجہ ریاض کے منظرعام پر آتے ہی کابینہ میں بھی شگاف پڑ گیا۔ذرائع کے مطابق 3وفاقی وزرا حکومت سے سخت نالاں ہیں۔اقلیتی امور کے وفاقی وزیر رمیش کمار نے 24نیوز کی خبرکی تصدیق کردی اورکہا کہ یہ پیسوں کی بات کرتے ہیں میں ان کوخرید سکتاہوں یہ مجھے نہیں خریدسکتے ۔انہوں نے کہا کہ 3وفاقی وزرا نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ادھر وزیر اعظم عمران خان کو سندھ ہاﺅس میں مقیم حکومتی ارکان قومی اسمبلی کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس کے مطابق راجہ ریاض۔نور عالم،،باسط سلطان راجہ، احمد حسین ڈیہڑ،نزہت پٹھان،وجیہہ اکرم،رانا قاسم نون،غفار وٹو،ریاض مزاری اور دیگر سندھ ہاﺅس میں مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ہمارے ساتھ 12نہیں 24 منحرف حکومتی ا یم این اے ہیں ۔راجہ ریاض میدان میں آگئے