آصف زرداری کی  گفتگو سے دکھ اور تکلیف پہنچی:نوازشریف

Mar 17, 2021 | 10:34:AM
آصف زرداری کی  گفتگو سے دکھ اور تکلیف پہنچی:نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں سابق وزیراعظم نے آصف علی زرداری کے بیان پر دکھ کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز پی ڈی ایم اجلاس میں ہونے والی گرما گرم گفتگو  کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان کانوازشریف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں آصف زرداری اورمریم نوازکےدرمیان تلخ گفتگوپرتبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ کی حکمت عملی پربھی غور کیا گیا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی  گفتگوسےدکھ اورتکلیف پہنچی،90 کی دہائی کی سیاست دفن کرکےآگےبڑھےتھےپھرالزام تراشی کیوں؟ جس پر مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ  مجھےخود زرداری صاحب کےغیرجمہوری رویےسےدکھ ہوا۔