سکول رجسٹریشن کیلئے نئی شرط عائد

Jun 17, 2021 | 15:21:PM
سکول رجسٹریشن کیلئے نئی شرط عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکولوں کو رجسٹریشن کے حصول کیلئے بچوں کو پلے گراونڈ کی سہولت فراہم کرنا ہوگی بصورت دیگر رجسٹریشن نہیں ملے گی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پلے گراونڈ نہ رکھنے والے سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کا فیصلہ کرلیا، پلے گراونڈ نہ رکنے والے سکولوں کی رجسٹریشن نہیں ہوگی، رجسٹریشن کیلئے پلے گراونڈ کی سہولت فراہم کرنا لازم قرار دے دیاگیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے بغیر پلے گراونڈ چلنے والے سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کی فہرستیں جمع کرنا شروع کردی ہیں، بغیر پلے گروانڈز کے سکول چلانے والوں کی فہرست بھی طلب کرلی گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی تمام ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹیز کو تین روز میں پلے گراونڈ نہ رکھنے والے سکولوں کی مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کاکہناہے کہ سکولوں میں بچوں کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی وزرا میں لڑائی۔۔ تلخ جملوں کا تبادلہ