NA 249 ۔۔۔مجلس وحدت مسلمین کا اہم اعلان۔۔ پیپلز پارٹی کا وفد خوشی خوشی واپس

Apr 17, 2021 | 18:58:PM
 NA 249 ۔۔۔مجلس وحدت مسلمین کا اہم اعلان۔۔ پیپلز پارٹی کا وفد خوشی خوشی واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)مجلس وحدت مسلمین نے NA 249 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی وقار مہدی نے کہا ہے کہ حلقے میں پانی ،سڑکیں ،سیوریج سمیت تمام مسائل کا حل کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیربلدیات سید ناصرحسین شاہ ، وزیر تعلیم سعید غنی،مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی ،پی پی پی کے نامزد امیدوار قادرخان مندوخیل ،فاروق اعوان ،نعیم شیخ ممبر سندھ کونسل نے مجلس وحدت مسلمین کےرہنما ﺅں سے ان کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار ربرائے حلقہ NA-249 علامہ مبشر حسن، علامہ ملک غلام عباس، سبط اصغر ، کلیم رضا ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرپیپلز پارٹی کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماو¿ ں نے مرحوم مولانا عون نقوی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
 پی پی پی کے رہنما ﺅں نے ایک مرتبہ پھر ایم ڈبلیوایم سے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کو پی پی پی کے حق میں دستبردار کروانے کی گذارش کی جس پر ایم ڈبلیوایم کی قیادت نے پولیٹیکل کونسل کی مشاورت سے اپنے امیدوار علامہ مبشرحسن کو پی پی پی کے نامزد امیدوار قادرخان مندوخیل کے حق میں دستبردار کروانے کا اعلان کردیا ۔
ملاقات کے بعد پر یس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی نے کہا کہ حلقے این اے 249 میں بنیادی کام نہیں ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی نے حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی حمایت کرتے ہیں۔حلقے میں ضمنی انتخابات کی کمپین کے حوالے سے پی پی پی امیدوار کے ساتھ ہیں۔
 انہوں نے کہا گزشتہ جتنے امیدوار وہاں سے منتخب ہوئے انہوں نے حلقے کے ساتھ خیانت کی پیپلز پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حلقے کے مسائل کو حل کرینگے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی نے کہا کہ علامہ راجا ناصر عباس کا اور ان کی تنظیم کا شکرگزار ہوں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان احسن قدم ہے پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت المسلیمن کا تعلق بہت پرانا ہے۔ماضی میں ایم کیو ایم وہاں رہی لیکن حالت نہیں بدلی ہم نے 42 کروڑ روپے کی پانی کی لائن کی فراہمی کو ممکن بنایا ہم سارے دوستوں اور برادریوں کا شکرگزار ہیں ۔
 ایم کیو ایم سے متعلق سوال پر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہارنے پریس کانفرنس کی ان سے کہوں گا جناح اسپتال این آئی سی وی ڈی سندھ حکومت چلاتی ہے کل عمران خان پھر لالی پاپ دے کر چلے گئے، عمران خان رمضان میں کراچی چندہ لینے آتے ہیں، وفاقی حکومت کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ایم کیو ایم والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
 اس موقع پر قادر خان مندوخیل نے کہاکہ پچھلے ہفتے بھی ہم یہاں آئے تھے پیپلز پارٹی کے کارکن کی حیثیت عوام کی خدمت کرتے رہیں گے NA249 کے عوام کو کہتا ہوں ان تک 2 ارب روپے کا کام کرچکے ہیں بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ نوجوانوں کے لیے جامع بھی بنائی جائے گی مسلم لیگ نون کے ساتھیوں سے کہو گا کہ آپ خود پیپلز پارٹی سے استعفیٰ مانگ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔ جہانگیر کا حکومت پردباﺅ بڑھانے کافیصلہ۔۔21اپریل کو ہم خیالوں کا اجلاس طلب