جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

Mar 16, 2023 | 10:32:AM
جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے دوران 2 بچے بھی گولیاں لگنے کے باعث شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مارٹر فائر کیے جس سے 2 فوجی زخمی ہوئے تاہم بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جام شہادت نوش کر گئے۔

تاہم جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھاعلاقہ زنگاڑہ خدوخیل مارکیٹ پر ڈرون حملے میں 5 سال کے 2 بچوں کی شہادت کی اطلاع ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان، سیکیورٹی ادارے وضاحت کریں، ڈرون حملے قتل عام کا لائسنس ہیں، پختون سر زمین کو ڈالر کیلئے پھر آگ اور خون کی نظر کیا جا رہا ہے، یہ ناقابل قبول ہے، اس کا راستہ ہر صورت روکیں گے۔