لبنانیوں کیلئے امارات کے ویزے پر پابندی جلد ختم کا امکان 

Jun 16, 2023 | 22:21:PM
لبنانیوں کیلئے امارات کے ویزے پر پابندی جلد ختم کا امکان 
کیپشن: یو اے ای ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ایک عہدیدار نے بتایاہے کہ آنے والے دنوں میں متحدہ عرب امارات لبنانی شہریوں کو ویزے جاری کرنے پر عائد عارضی پابندی ختم کر دے گا۔ لبنانیوں پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی پابندیاں عائد ہیں۔ عارضی پابندیوں کا مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے اور آنے والے دنوں میں ویزوں کے مخصوص زمروں کے لیے پابندی اٹھا لی جائے گی۔ عہدیدار نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی شہری حالیہ ہفتوں میں یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ متحدہ عرب امارات سے باہر لبنانیوں کو ویزا نہیں دیا جا رہا۔لبنان میں دو ٹریول ایجنٹس نے بتایا کہ وہ معمول کے آن لائن سسٹم کے ذریعے لبنانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے لیے ویزا کی درخواست کرنے سے قاصر ہیں۔ تاہم انھوں نے کہا کہ انھیں کوئی نئی ہدایات یا داخلے کی ضروریات میں تبدیلی نہیں ملی ہے۔ایجنٹوں میں سے ایک نے بتایا کہ پچھلے معاملات میں جب متحدہ عرب امارات نے ویزوں کو معطل کیا تھا تو اس فیصلے کی عکاسی بغیر کسی رسمی ہدایات کے ویزا کی درخواست پر تکنیکی پابندی سے ہو رہی تھی۔ اب بھی ایسا ہی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے اجازت دیدی