ٹویٹر کی خریداری ،ایلون مسک بڑی مشکل میں پھنس گئے 

Jul 16, 2022 | 19:59:PM
ٹویٹر خریداری ، معاملہ
کیپشن: ایلون مسک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک ٹویٹر کی خریداری کے معاملے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے ،معاہدے کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کمپنی نے امریکی ریاست ڈیلاور میں ایلون مسک کے خلاف سول مقدمہ دائرکیا ہے ، درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ ایلون مسک کو ٹویٹر کی خریداری کا پابند بنایا جائے اور انہیں یہ ڈیل مکمل کرنے کا حکم دیا جائے ۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایلون مسک خریداری معاہدے سے بچنے کے لیے سبب تلاش کر رہے ہیں، انہیں ایسا کرنے سے روکا جائے۔
اسی حوالے سے ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے ایلون مسک کے خلاف ڈیلاور کی کورٹ آف چانسلری میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد ایلون مسک نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پر حیرانگی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن ،لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ