سو یڈن کے بعدناروے میں کرونا ویکسین نے 23 افراد کی جا ن لے لی

Jan 16, 2021 | 22:56:PM
سو یڈن کے بعدناروے میں کرونا ویکسین نے 23 افراد کی جا ن لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سو یڈن کے بعدناروے میں کرونا ویکسین کے مضر اثرات، نارویجن میڈیسن ایجنسی نے کہا ہے کہ ویکسین لگنے کے بعد اب تک 23 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق 11  افرا دکی موت کی بڑی وجہ ویکسین کے مضر اثرات اور بڑی عمر ہے، باقی اموات کے بارے میں حتمی رپورٹ آنا باقی ہے۔ تمام وفات پانے والوں کی عمر 80 سال سے زائد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے باعث ہونے والا تیز بخار اور متلی اموات کی وجہ لگ رہی ہے۔ 29 مریضوں میں کرونا ویکسین کے بعد مختلف شدید مضر صحت اثرات دیکھے گئے ہیں۔ جن میں دورے پڑنا، سانس کا مسئلہ، قے آنا ہیں۔ نارویجن میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔ ناروے میں اب تک تین کمپنیوں کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔ جس میں فائزر، بائیو این ٹیک اور موڈرنا شامل ہیں۔ موڈرنا ویکسین 15 جنوری کے بعد لگانا شروع کی گئی جبکہ باقی دونوں 25 دسمبر سے لگائی جارہی ہیں۔