پی ایس ایل8، کراچی کنگز کو ایک اور شکست

Feb 16, 2023 | 18:35:PM
پی ایس ایل8، کراچی کنگز کو ایک اور شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ 8 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں کراچی کنگز کو اسلام آبا دیونائیٹڈ نے 4 وکٹوں سے شکست دے دی  ۔

تفصیلات کے مطابق 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے  کراچی کنگز کا ہدف  19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ہے، یونائیٹڈ کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو اوپننگ بلے باز حسن نواز  اور سٹرلنگ کے جلد آوٹ ہونے کے بعد  ونڈر ڈسن کے 31رنز نے ٹیم کو سہارا دیا جس کے بعد کولن منرو کی جانب سے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین نصف سنچری اور اعظم خان کے 28 گیندوں پر 44 رنز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کیخلاف 4 وکٹوں سے فتح یاب ہوئی ۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت  دیئے جانے پر  کراچی کنگز نے  حیدر علی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وسیم جونیئر، ٹام کرن اور رومان رئیس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، جبکہ فہیم اشر ف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی ، کراچی کنگز کے بلے بازوں کی بات کی جائے تو   اوپنر جیمز وینس 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے شرجیل خان نے 34 سکور بنایا جبکہ حیدر علی نے 59، میتھیو ویڈنے 18اور عرفان خان 19 سکور بنا کر آوٹ ہوئے،  کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بغیر کوئی سکور بنائے پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوئے،  شعیب ملک 18 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ 

میچ کی تفصیلاً بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی یونائیٹڈ کی جانب سے پہلے ہی اوور میں رومان رئیس نے  جیمز وینس کو پویلین واپس بھیج دیاہے،  کراچی کنگز نے ایک اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 5 رنز سکور کیے ،  جس کے بعد شرجیل خان کا ساتھ دینےکیلئے  ہارڈ ہٹر حیدر علی میدان میں اترے اور فہیم اشر ف کو  2 چوکے لگا کر  ٹیم کا اوریج سکور بہتر کیا، کراچی کنگز نے 2 اوورز میں 15 سکور  بنائے ۔ 

یونائیٹڈ کی جانب سے تیسرا اوور پھر سے رومان رئیس نے کرایا جنہیں دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی مہتاط انداز میں  کھیلتے ہوئے صرف 3 سکور بنائے ، اس کے بعد چوتھے اوور میں یونائیٹڈ کے وسیم جونیئر کو شرجیل خان نے  ایک چوکا لگا کر ٹیم کا مجموعی سکور 26 رنز تک پہنچایا ۔شاداب خان نے پانچواں اوور  ٹام کرن کو دیا جو کہ کافی بھاری ثابت ہوا، شرجیل خان نے غیر ملکی مہمان کا استقبال لگاتار دو چوکوں اور پھر آخری گیند پر چھکا لگا کر کیا ، اس کے بعد  گیند وسیم جونیئر کو دی گئی  لیکن ان کیساتھ حیدر علی نے  پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر انصاف کیا  یونائیٹڈ نے اس اوور میں 2 چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے  جس کے بعد پاور پلےمیں کراچی کنگز کا سکور 55 رنز تک پہنچ گیا ۔

شاداب نے بلے بازوں کی چال کو بھانپتے ہوئے  گیند فہیم اشرف کو دی جنہوں نے  رنز اگلتے بلوں کو  روکنے کی کوشش کی اور صرف 4 رنز دیئے جس کے بعد بڑھتی پارٹنر شپ کو توڑنے کیلئے  شاداب خان نے گیند خود تھامی لیکن کامیاب نہ ہو سکے البتہ انہوں نے بھی اپنے اوور میں صرف 4 رنز کا مزید اضافہ ہونے دیا اس طرح کراچی کنگز کا 8 اوورز میں سکور 63 رنز تک پہنچ گیا ، نویں اوور میں فہیم اشر ف  کو ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز لگے جس کے بعد شاداب خان دوبارہ سے اوور کرانے کیلئے آئے لیکن انہیں  ایک چھکے اور ایک چوکے   کی مدد سے 13 سکور لگا۔

 جس کے بعد ایک اوور میں 15 سکور دینے والے ٹام کرن کو دوبارہ سے گیند دی گئی  اور انہوں نے  اپنی دوسری ہی گیند پر سیٹ بلے باز شرجیل خان کو چلتا کیا ، ا س کے بعد ویڈ  حیدر علی کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے  حیدر علی نے اپنی ففٹی مکمل کرنے کی لیکن وہ اس کے بعد لمبا نہ کھیل سکے اور 45 گیندوں پر 59 رنز بنا کر فہیم اشر ف کی گیند پر آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد  شعیب ملک ویڈ کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے لیکن ویڈ ہی ان کیساتھ وفا نہ کر سکے اور صرف  سکور 18بنا کر  محمد وسیم جونیئر کا شکار ہو گئے ، اس کے بعد کپتان کراچی کنگز  ٹیم کو سنبھالا دینے کیلئے میدان میں اترے لیکن  وسیم جونیئر نے انہیں صفر پر ہی واپس پویلین بھیج دیا،  اس طرح  کراچی کنگز کی 5 وکٹیں   125رنز پر گر چکی تھیں،  کراچی کنگز کی چھٹی وکٹ151  رنز پر عرفان خان کی صورت میں گری جبکہ  ساتویں وکٹ آخری اوور میں شعیب ملک کی گری ۔ 

 کراچی کنگز ٹیم کی بات کی جائے تو عماد وسیم بطور کپتان آل راونڈر ، عامر یامین ، جیمز فلر ، ہارڈ ہٹر بلے باز حیدر علی ، تجربہ کار سپن گیند باز عمران طاہر ، عرفان خان ، تیز گیند باز محمد عامر ، محمد عمر ، قاسم اکرم ، تبریز شمسی ، اوپننگ بلے باز شرجیل خان اور تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کی صورت میں کافی مضبوط ٹیم نظر آ رہی ہے ۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بات کی جائے تو شاداب خان بطور آل راونڈر کپتان حسن نواز تیز گیند باز ، غیر ملکی کھلاڑی سٹرلنگ، منرو، رسی ،  اعظم خان کی صورت میں ہارڈ ہٹر بلے باز ،  بڑی وننگ شاٹ لگانے کیلئے مشہور آصف علی ، فہیم اشرف ، ٹام کرن ، محمد وسیم جونیئر اور رومان رئیس کی صورت میں کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نظر آتی ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کو اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں صرف 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، لیکن اس شکست سے زیادہ نقصان میر حمزہ کے انجرڈ ہونے کے صورت میں برداشت کرنا پڑا، خیال رہے کہ آج پی ایس ایل کا چوتھا میچ ہے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو صرف ایک سکور سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں دورنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے احسان اللہ کی زبردست گیند بازی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔