2020میں سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سوشل میڈیا سٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر رواں سال دنیا میں سب سے زیادہ کمائی حاصل کرنے والی شخصیت بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکی جریدے فوربز کی جانب سے رواں 2020 کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی حاصل کرنے والی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ کمائی حاصل کرنے والی شخصیات کی فہرست میں امریکی ماڈل و سوشل میڈیا سٹار کائیلی جینر پہلے نمبر پر آئی ہیں جنہوں نے رواں سال 59 کروڑ ڈالر کمائی حاصل کی۔
فوربز کی جانب سے جاری فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکار کانیے ویسٹ ہیں جنہوں نے رواں سال 17 کروڑ ڈالرز کمائی کی ہے۔علاوہ ازیں فہرست میں تیسرے نمبر پر ٹینس اسٹار روجر فیڈرز ہیں جنہوں نے اس سال 10 کروڑ ڈالر کمائی کی ہے۔